جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،چین میں کان میں پھنسے 8افراد کو5 روز بعد زندہ نکال لیا گیا

شینڈونگ میں جپسم کی کان گرنے سے 29 مزدور دب گئے تھے ،9 افرادکی تلاش کا کام جاری ہے،حکام

بدھ 30 دسمبر 2015 14:01

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے،چین میں کان میں پھنسے 8افراد کو5 روز بعد زندہ ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، چین میں جپسم کی کان گرنے کے حادثے کے 5 روز بعد لاپتہ 17افراد میں سے 8 کو زندہ نکال لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے شین ڈونگ میں جپسم کی کان گرنے کے وقت 29 کارکن کان میں موجود تھے جن میں سے ایک ہلاک ہو گیا اور11 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 17 افراد لا پتا ہو گئے۔ حادثے کے پانچ روز بعد ریسکیو اہلکاروں کا کان میں موجود 8 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے ۔ جبکہ باقی لا پتہ 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 700 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :