کراچی : وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کے وعدے ہوا ہو گئے

بسمہ کیے والد فیصل نے پولیس رپورٹ مسترد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 14:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء) : تئیس دسمبر کو پیپلز پارٹی چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کے ہروٹوکول کی نذر ہو جانے والی 10 ماہ کی بچی بسمہ کی ہلاکت کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پارٹی چئیر مین بلال بھٹو زرداری نے بسمہ کے والد فیصل کو مالی امداد سمیت سرکاری نوکری اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ لیکن پولیس رپورٹ میں صوبائی حکومت کو کلین چٹ ملتے ہی تمام وعدے ہوا ہو گئے۔

(جاری ہے)

بسمہ کی ہلاکت کے بعد حکومت کی جانب سے سر کاری نوکری اور مالی امداد کی یقین دہانی کے بعد بسمہ کے والد نے خود کو پیپلز پارٹی کا کارکن کہہ کر معاملہ ختم کر دیا لیکن اب سندھ حکومت کی بے بسی نے بسمہ کے والد کو ایک مرتبہ پھر آواز بلند کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بسمہ کے والد نے پولیس کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ بھی مسترد کر دی ہے اور کہا کہ میری بچی کی ہلاکت وی آئی پیز کی وجہ سے ہی ہوئی ہے لہٰذا انصاف فراہم کیا جائے۔