قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، لیاری گینگ وار کے 4 ملزمان سمیت 9افراد کو گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 30 دسمبر 2015 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے 4 ملزمان سمیت 9افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سمیت درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔ تاہم ملزمان کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ادھرگلبہار کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،حراست میں لئے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔

متعلقہ عنوان :