عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ کپ ، لاہور وائٹس نے لاہور سپارٹن کو 31 رنز سے ہرا دیا

بدھ 30 دسمبر 2015 14:07

عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ کپ ، لاہور وائٹس نے لاہور سپارٹن کو 31 رنز ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ کپ کا میچ لاہور وائٹس اور لاہور سپارٹن کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جو کہ لاہور وائٹس نے 31 رنز سے جیت لیا۔ لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔ محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 106 ، کپتان رضوان نثار 24، ندیم ظفر 43 ناٹ آؤٹ اور محمد شاہد نے 28 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

(جاری ہے)

لاہور سپارٹن کی طرف سے مدثر راٹھور نے 2/53 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں لاہور سپارٹن 28.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 215 رنز بناسکی۔ محمد صدیق نے 94، ظہیر اقبال 39، سعادت علی 36 اور مدثر راٹھور نے 17 رنز بنائے۔ لاہور وائٹس کی طرف سے کفایت حسین نے 4/53، سعید خان 2/39 اور محمد نواز نے 2/52 وکٹ حاصل کیں۔ قیصر خان، شاہد اکرم امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اداکار کاشف محمود نے محمد نواز کو مین آف دی میچ کا انعام دیا رضوان نثار ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :