اپالو سپورٹس نے میاں غلام قادر میموریل کو 46 رنز سے ہرا دیا

بدھ 30 دسمبر 2015 14:07

اپالو سپورٹس نے میاں غلام قادر میموریل کو 46 رنز سے ہرا دیا

لاوہر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)اپالو سپورٹس نے میاں غلام قادر میموریل کو 46 رنز سے ہرا دیا ۔اپالو سپورٹس اور میاں غلام قادر میموریل کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا۔ اپالو سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے۔ بلال ارشاد نے 78، آغا شمشیر علی 60، سلمان علی 35 اور عثمان وحید نے 32 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

غلام قادر میموریل کی طرف سے محمد بلال نے 4/56، علی 2/32 اور ذیشان حیدر نے 2/37 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں غلام قادر 34 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 247رنز بناسکی۔ ایان علی نے 83، علی کنعان 45 اور محمد شاہد نے 40 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے منیب بٹ نے 3/38، سلمان علی 3/58، محمد قاسم 2/26 اور ولید ربانی نے 2/14 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے بلال ارشاد کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔