پراجی ڈیسائی نے اظہرالدین کی پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات کا بھانڈا پھوڑنے کا ارادہ کر لیا

بدھ 30 دسمبر 2015 14:41

پراجی ڈیسائی نے اظہرالدین کی پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات کا بھانڈا پھوڑنے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پراجی ڈیسائی نے کہا ہے کہ وہ معروف بھارتی سابق کرکٹر اظہر الدین کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ” اظہر“ میں انکی پہلی بیوی نورین کا کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ نورین کا کردار بڑا پراسرار ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ اظہرالدین کی زندگی فیلڈ میں اور فیلڈ سے باہر ہمیشہ عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح رہی ہے تاہم نورین کا کردار سات پردوں میں ہی چھپا رہا جس سے پردہ وہ اپنی فلم میں اٹھائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ نورین کے بارے میں ابھی زیادہ بات کرنا مناسب خیال نہیں کرتی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ڈائریکٹر نے انہیں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے خاصا مواد فراہم کیا ہے جس سے وہ بھرپور استعفادہ کر رہی ہیں ۔