آئندہ فلم میں کترینہ کے ساتھ کام کی خواہاں ہوں ، سونم کپور

میرا بالی سفر بہت اچھا گزر رہا ہے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 دسمبر 2015 14:41

آئندہ فلم میں کترینہ کے ساتھ کام کی خواہاں ہوں ، سونم کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نئی فلم میں کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نئی فلم میں کترینہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری بہن بطور ہدایتکارہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہے اور میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ سورج بارجاتیہ بہت اچھے انسان ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہے وہ بہت مختلف انسان ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب نے اس فلم پر بہت زیادہ محنت کی ہے انہوں نے کہا کہ میرا بالی وڈ سفر بہت اچھا گزر رہا ہے اور شوبز میں اتنے سال گزرنے کے بعد جس مقام پر ہیں خوش ہیں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ وہی پہنتی ہوں جس سے مطمئن ہوں ۔

متعلقہ عنوان :