بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے سو شل میڈیا میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

بدھ 30 دسمبر 2015 16:00

بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے سو شل میڈیا میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ممبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے سو شل میڈیا پر بھی نت نئے ریکارڈز بنانے شرو ع کر دیئے ہیں۔ 27 سالہ بلے باز کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد ایک ملین سے بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

وہ پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر یہ سنگ میل عبور کیا ۔ انسٹاگرام پر سچن ٹنڈولکر ، ابراہام ڈی ویلیئرز، یوراج سنگھ ، کرس گیل اور ڈیل سٹین کے مداحوں کی تعدا د بھی لاکھوں میں ہے ۔