اسلام آباد : بھارت کے ساتھ تعلقات کیوں بہتر نہیں‌ہو سکتے؟؟ پاکستانی صحافی سلیم بخاری نے صاف صاف بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 دسمبر 2015 16:06

اسلام آباد : بھارت کے ساتھ تعلقات کیوں بہتر نہیں‌ہو سکتے؟؟ پاکستانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 دسمبر 2015 ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی صحافی و تجزیہ کار سلیم بخاری کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دوستی ہو ہی نہیں سکتی ، کیونکہ اس ضمن میں جس نے بھی کوشش کی اسے منہ کو کھانی پڑے گی ، جو لوگ یہ خواہش رکھتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ دوستی یا بزنس ہو سکتا ہے ، انہوں نے اشارہ دیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے منتخب ہونے کے بعد عندیہ دیا کہ قوم نے مجھے بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کا مینڈیٹ دیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا یہ جھوٹ ثابت ہوا جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا اور بھارت جا کر سب سے ملاقاتیں کیں جس سے بھارت کو تاثر گیا کہ پاکستان بھارت سے تعلقات کی بہتری کے لیے مرا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے ان سب کوششوں کے باوجود بھارتی لیڈر شپ نے لحاظ نہ رکھتے ہوئے بد نما ردعمل دیا جس کے بعد بھارت سے تعلقات کی بہتری کی اُمید رکھنا بھی بے سود ہے۔کیونکہ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :