ترک عدالت نے خواجہ سرا فٹبال ریفری ہلا ل ابراہیم کو بحال کردیا

بدھ 30 دسمبر 2015 16:10

ترک عدالت نے خواجہ سرا فٹبال ریفری ہلا ل ابراہیم کو بحال کردیا

انقرہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) ترک عدالت نے معطل کیے جانیوالے خواجہ سرا فٹبال میچ ریفری ہلال ابراہیم ڈینس ڈاگ کو بحال کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ترک فٹبال فیڈریشن نے خواجہ سرا ریفر ی کو جنسی امتیاز برتتے ہوئے برطرف کردیا تھا جس پر ہلا ل ابراہیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔عدالت نے فیصلہ ہلال ابراہیم کے حق میں دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جنسی امتیازکی وجہ سے کسی کو فرائض کی ادائیگی سے نہیں روکا جاسکتا ۔ عدالت نے ترکی فٹبال فیڈریشن کو 8ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا جو ہلا ل ابراہیم کو ادا کیا جائے گا ۔ میچ ریفری نے فیصلے کو حق کی فتح قراردیا ۔