دورہ نیوزی لینڈ ، وکٹ کیپر دنیش چندیمل سری لنکن ٹی 20کپتان مقرر

بدھ 30 دسمبر 2015 16:22

دورہ نیوزی لینڈ ، وکٹ کیپر دنیش چندیمل سری لنکن ٹی 20کپتان مقرر

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) سری لنکن وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش چندیمل جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں اپنے ملک کی قیادت کریں گے ۔

(جاری ہے)

نوجوان کرکٹر کو انجری کے شکار کپتان لاستھ مالنگا کی جگہ یہ ذمہ داری انجام دینا ہے ، چندیمل 2014ء میں بھی مالنگا کے قیادت سنبھالنے سے قبل بھی اس فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں ۔