ویسٹ انڈیز نے کیلنڈر سال میں اپنی ناکامیوں کا ریکارڈ برابر کردیا

بدھ 30 دسمبر 2015 16:29

ویسٹ انڈیز نے کیلنڈر سال میں اپنی ناکامیوں کا ریکارڈ برابر کردیا

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) منگل کو آسٹریلیا کیخلاف بدترین ناکامی کا شکار ہونے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے ایک کیلنڈر سال کے دوران سب سے زیادہ ناکامیوں کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کر ڈالا ۔

(جاری ہے)

یہ اس کی رواں سال صرف 10 ٹیسٹ میچوں میں 8ویں شکست تھی جو اس سے پہلے 2004ء اور 2005ء کے کیلنڈر سال میں بھی 12 اور 11 میچوں میں 8 ، 8 شکستوں کا سامنا کر چکی ہے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا کی یہ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں 8ویں کامیابی تھی جو اس سے قبل محض 5 مرتبہ کسی بھی کیلنڈر سال کے دوران اس سے زیادہ میچوں میں کامیابی حاصل کر سکی ہے ۔