سال2015:پاکستانی فلموں کا باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم:بھارتی انڈسٹری سے30 فیصد شیئر چھین لئے

بدھ 30 دسمبر 2015 16:36

سال2015:پاکستانی فلموں کا باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم:بھارتی انڈسٹری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) رواں سال پاکستانی فلموں نے باکس آفس پر ایک سو کروڑ روپئے کا بزنس کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جبکہ پاکستانی فلموں نے بھارتی فلموں سے 30فیصد شئیر چھین لئے،میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنے کے لئے 39 پاکستانی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں تاہم ان فلموں کی کامیابی کا تناسب انتہائی کم رہا،ان فلموں میں 17 اردو ، 3پنجابی اور19پشتو فلمیں قابل ذکر ہیں۔

ان میں زیادہ تر وہ فلمیں ہیں جو کراچی میں بنائی گئیں اور جو ملک کے نوجوان ڈائریکٹر اور اداکاروں پر مشتمل تھیں ،جبکہ فلم انڈسٹری کے سپراسٹارز ایک بار پھر رواں سال کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے جبکہ ڈائریکٹرز میں سید نور اور اقبال کاشمیری کی فلمیں بھی باکس آفس پر رنگ نہ جما سکیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابقانوجوان ڈائریکٹر میں جامی، سرمد کھوسٹ، ندیم بیگ، یاسر نواز،مومنہ درید، شرمین عبید چنائے نے بہترین کام سے متاثر کیا،ارود فلموں میں ،جوانی پھر نہیں آنی ،رانگ نمبر، کراچی سے لاہور،بن روئے، دیکھ مگر پیار سے مور، تین بہادر، منٹو، عشق نے ہم کو لوٹا، سوارنگی،صنم،جلیبی رواں سال ریلیز ہونے والی قابل ذکر فلمیں تھیں، جبکہ پنجابی فلموں میں رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں سوہنا گجر، عشق دے قیدی، گناہ گار شامل تھیں۔

سال رواں میں ریلیز ہونے والی پشتو فلموں نے رواں سال بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پشتو فلموں میں، نشہ طوفان، مینہ گناہ دے، ناوے دیوے، شپے، پختون پے دبئی اورسوارنگی،شامل ہیں۔دوسری طرف زارا شیخ کی فلم عشق نے ہم کو لوٹا،ریما اور میرا کی فلم صنم ناکام ثابت ہوئیں۔