ملک میں حالات بہتر ہونے سے ملک بھر میں ثقافتی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں،گلوکارہ شاہدہ منی

بدھ 30 دسمبر 2015 16:36

ملک میں حالات بہتر ہونے سے ملک بھر میں ثقافتی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں،گلوکارہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستانی نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ملک میں حالات بہتر ہونے سے ملک بھر میں ثقافتی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں موسیقی کا شعبہ بلکہ پوری شوبز انڈسٹری ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ موسیقی ایک سمندر ہے جو کبھی نہ مکمل ہونے والی ہے لیکن انسان ہر وقت اس میں کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے سال کے ساتھ شوبز انڈسٹری میں بھی تبدیلی آئے گئی۔ انہوں نے مزید کہ نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع ملنا چاہیے تاکہ وہ بھی پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔