ورسٹائل گلوکار طارق طافو خان نے 2016ء کیلئے اپنا نیا البم ریکارڈ کروا لیا

بدھ 30 دسمبر 2015 16:36

ورسٹائل گلوکار طارق طافو خان نے 2016ء کیلئے اپنا نیا البم ریکارڈ کروا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) ورسٹائل گلوکار طارق طافو خان نے 2016ء کیلئے اپنا نیا البم ریکارڈ کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق طارق طافو خان نے بتایا کہ انہوں نے اپنا نئے البم میں نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ اس البم کی ویڈیو میں نئے میل اور فی میل ماڈلز نے کام کیا ہیں اور مجھے ان نئے ٹیلنٹ کے ساتھ بھی کام کے بہت خوشی ہوئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف ان کو سیکھنے کیلئے اکیڈمز کی کمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طافو خان وہ واحد اکیڈمی ہے جہاں سے بہت نئے لوگوں نے سیکھا اور آج وہ دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔