مختلف کمپنیوں کی جانب سے شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی کو اشتہار میں لینے کی پیشکش

بدھ 30 دسمبر 2015 16:44

مختلف کمپنیوں کی جانب سے شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی کو اشتہار میں ..

ممبئی ۔ 30 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 دسمبر۔2015ء)مختلف کمپنیوں نے اداکار شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی کو اپنے اشتہار میں لینے کی پیشکش کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی جوڑی کو ناصرف مداحوں نے فلم شاندار میں پسند کیا بلکہ مختلف برینڈ کمپنیاں بھی اس جوڑی کو اپنے اشتہار میں لینے کی خواہش مند ہیں اوراس ضمن میں کمپنیاں انہیں پیشکش بھی کر چکی ہیں ۔