مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کو مکمل فٹنس کیلیے 2 سے 3 ماہ درکار

بدھ 30 دسمبر 2015 16:55

مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کو مکمل فٹنس کیلیے 2 سے 3 ماہ درکار

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار30دسمبر- 2015ء) نوجوان بیٹسمین حارث سہیل کا دبئی میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہونے کے بعد ان کے فٹ ہونے اور ری ہیبلی ٹیشن کے لئے دو سے تین ماہ کا وقت درکار ہوگا ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ 2015ء کے بعد سے بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے ۔ پی سی بی کے مطابق وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں گذاریں گے ۔ 26 سالہ حارث سہیل نے پاکستان کی جانب سے 22 ون ڈے اور 4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں ۔ زمبابوے کے خلاف لاہور میں 89 ناٹ آئوٹ اور 52 ناٹ آئوٹ بنانے کے بعد وہ جون میں ان فٹ ہونے کے بعد وہ دورئہ سری لنکا ادھورا چھوڑ کر وطن لوٹ آئے تھے ۔