سری لنکا کر کٹ بورڈ نے ملنگا کی عدم دستیابی پردنیش چندیمل کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کپتان مقرر کر دیا

بدھ 30 دسمبر 2015 17:10

سری لنکا کر کٹ بورڈ نے ملنگا کی عدم دستیابی پردنیش چندیمل کو نیوزی لینڈ ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) سری لنکا کر کٹ بورڈ نے لاستھ ملینگا کی عدم دستیابی کے باعث دنیش چندیمل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قائم مقام کپتان مقرر کر دیا۔لاستھ ملینگا اکتوبرمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔

دنیش چندیمل کو اس سے قبل 2014 میں ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے فارغ کرکے لاستھ ملینگا کو کپتان مقررکیا گیا تھا۔لاستھ ملینگا کی قیادت میں سری لنکا نے 2014 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔سری لنکا کے اوپننگ بلے باز دانوشکا گوناتھیلاکا اورفاسٹ باوٴلر سورنگا لکمل کو بھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم تجربہ کارکھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے سبب شدید دباوٴ کا شکار ہے. دھمیکا پراساد اور کوسال پریرا پہلے ہی زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں جب کہ پریرا کو مثبت ڈوپ ٹیسٹ پر آئی سی سی نے معطل کر دیا ہے۔سری لنکا کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی جبکہ 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں تاحال 2-0 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :