انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 241 رنز سے شکست دیکر سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی
جنوبی افریقہ کی ٹیم 416 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آخری روز 174 رنز بناکر آوٴٹ انگلینڈ کی جانب سے اسٹوین فن نے 4 اور معین علی کی 3 وکٹیں،4 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 2 جنوری سے شروع ہوگا
بدھ 30 دسمبر 2015 17:10
ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ مچ میں معین علی اوراسٹیون فن کی بہترین باوٴلنگ کی بدولت 241 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم 416 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کے آخری روز 174 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔پانچویں دن کے کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ کا اسکور 4 وکٹوں پر 136 رنزتھا، اے بی ڈی ولیئرز 37 اور ڈیل اسٹین صفر پر کھیل رہیتھے تاہم ڈی ولیئرز اسکور میں بغیر کسی اضافے کے پویلین لوٹ گئے۔
ڈی ولیئرز کے آوٴٹ ہوتے ہیں جنوبی افریقی بلے باز مسلسل آوٴٹ ہوتے رہے. بووما کھاتے کھولے بغیر 137 پر ہی آوٴٹ ہوگئے جبکہ اسٹین 2 رنز کا اضافہ کرسکے۔جے پی ڈومینی واحد کھلاڑی تھے جو انگلش باوٴلرز کا اکیلے مقابلہ کررہے تھے اور آخری تین وکٹوں میں انھوں نے 36 رنز کا اضافہ کیا جس میں مورنے مورکل کے ساتھ آخری وکٹ میں 19 رنز کی شراکت بھی شامل تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
حکومت کرکٹ کی طرح ہاکی کو بھی سپورٹ کرے، کپتان قومی ہاکی ٹیم
-
پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار
-
آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے محمد عامر ڈبلن پہنچ گئے
-
سری لنکا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.