عامر کے ویزے کا معاملہ، نیوزی لینڈ سفارتخانے نے پی سی بی سے اہم تفصیلات مانگ لیں

بدھ 30 دسمبر 2015 17:15

عامر کے ویزے کا معاملہ، نیوزی لینڈ سفارتخانے نے پی سی بی سے اہم تفصیلات ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستانی کرکٹر محمد عامر کو ویزہ دینے کیلئے دبئی میں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اہم تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی قومی ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر کو ویزہ دلوانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں دبئی میں نیوزی لینڈ کے سفارتخانے نے محمد عامر سے متعلق اہم تفصیلات طلب کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سفارتخانے نے سپاٹ فکسنگ کیس اور آئی سی سی کے فیصلے کی تفصیلات کیساتھ ساتھ برطانوی عدالت کے فیصلے کی کاپی، محمد عامر کی جائیداد، بینک اکاؤنٹ اور جیل کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کا سفارتخانہ ان تمام تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد محمد عامر کو ویزہ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔