آسٹریلوی امپائر نے حفاظتی ہیلمٹ پہن کر نئی تاریخ رقم کر دی

بدھ 30 دسمبر 2015 17:15

آسٹریلوی امپائر نے حفاظتی ہیلمٹ پہن کر نئی تاریخ رقم کر دی

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) کرکٹ میں کھیل میں بلوں کے سائز میں بڑھوتری اور کھلاڑیوں کے طاقتور ہونے سے امپائرز کو گیند لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد ایک آسٹریلوی امپائر نے بگ بیش لیگ میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران ہیلمٹ پہن کر امپائرنگ کرنے کا اعلان کیا اور نئی تاریخ رقم کر دی۔

(جاری ہے)

43 سالہ لوکل امپائر جیراڈ ایبود پرتھ سکارچرز اور میلبورن رینیگیڈز کے مابین شیڈول میچ کے دوران بلے بازوں کی طرح کا ہیلمٹ استعمال کر کے نئی تاریخ رقم کی۔