جماعۃ الدعوۃ کراچی کے تحت ربیع الاول کے آخری عشرے میں 20 سے زائد سیرت النبیﷺکانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا

بدھ 30 دسمبر 2015 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے تحت ربیع الاول کے آخری عشرے میں 20 سے زائد سیرت النبیﷺکانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہر بھر میں علماء و خطباء کرام سیرت النبیﷺ کے عنوان سے منعقدہ پروگرامات میں رسول اﷲﷺ کی حیات طیبہ کے نمایاں پہلوؤں پر خصوصی روشنی ڈالیں گے۔ بڑی کانفرنسز کے علاوہ مساجد اور محلوں کی سطح پر بھی پروگرامات منعقد ہوں گے۔

جماعۃ الدعوۃ شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے مسؤل حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ ماہ ربیع الاول کے ابتدائی دو عشروں کی طرح آخری عشرے میں بھی سیرت النبیﷺ کانفرنسز کے انعقاد کے لیے جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں اور علماء کرام و مبلغین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں سیرت النبیﷺ کانفرنسز سے خصوصی خطابات کریں گے۔

(جاری ہے)

ربیع الاول کے آخری عشرے میں شہر کے مختلف مقامات پر کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جن میں گلشن اقبال، کورنگی، ماڈل کالونی، ڈالمیا، صدر، جوڑیا، عزیز آباد، محمود آباد، نارتھ کراچی، نیو کراچی، قائد آباد، لانڈھی، بن قاسم، کھوکھراپار، ناظم آباد، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بڑی کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ جس سے جامعہ الدرسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی، نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری، مدیر تعلیم شیخ یحییٰ بھٹی، جماعۃ الدعوۃ شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے ناظم حافظ محمد امجد، انس مدنی، مولانا ضیاء الحق بھٹی، حافظ کلیم اﷲ، ابو عکاشہ منصور سمیت جماعۃ الدعوۃ کے رہنما اور جید علماء کرام خصوصی خطابات کریں گے۔

حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ رسول اﷲﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ آپﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ہر دور میں قابل عمل رہا ہے۔ سیرت النبیﷺ کے خصوصی پروگرامات کے انعقاد کا مقصد سیرت نبوی کے نمایاں پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔ آپﷺ کی سیرت پر عمل کے بدولت ہی معاشرتی ناہموای کا خاتمہ کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :