نئے سال کے جشن کا آغاز نیوزی لینڈ میں آتش بازی سے کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2015 18:59

نئے سال کے جشن کا آغاز نیوزی لینڈ میں آتش بازی سے کیا جائے گا
ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30دسمبر 2015 ء) نئے سال کے جشن کا آغاز نیوزی لینڈ میں آتش بازی سے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2015 اپنے آخری دن میں داخل ہونے سے چند لمحے دور ہے۔ 2016 کی آمد پر دنیا کے کئی ممالک میں جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نئے سال کے جشن کا سب سے پہلے آغاز نیوزی لینڈ میں شاندار آتش بازی سے ہو گا۔ اس کے بعد آسٹریلیا میں سڈنی میں ہر سال کی طرح آتش بازی کا سب سے شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج الخلیفہ پر رنا رنگ آتش بازی کا انتظام کیا جائے گا جبکہ امریکہ میں نیویارک میں اس حوالے سے شاندار جشن منایا جائے گا۔