روس نے متعدد ترک کمپنیوں کو یکم جنوری سے اپنا کاروبار بند کرنے کی ہدایت کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2015 19:37

روس نے متعدد ترک کمپنیوں کو یکم جنوری سے اپنا کاروبار بند کرنے کی ہدایت ..

ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30دسمبر 2015 ء) روس نے متعدد ترک کمپنیوں کو یکم جنوری سے اپنا کاروبار بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس نے ترکی پر عائد کی گئی اقتصادی پابندیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ فہرست کا اطلاق تعمیراتی، سیاحتی اور ہوٹل بزنس سے منسلق کمپنیوں پر ہو گا۔ فہرست میں موجود تمام کمپنیوں کو یکم جنوری سے روس میں اپنا کاروبار بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یاد رہے یہ فیصلہ ترکی کی جانب سے 24 نومبر کو روس کا طیارہ گرائے جانے کے واقعے کے بعد لیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات تاحال شدید تشیدگی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :