پی پی 89کے ضمنی انتخابات میوا تحاد یونین سندھلیانوالی کے صدر چوہدری خالد میو کا مسلم لیگ ن کے امیدوار قطب علی شاہ ا کی حمایت کا اعلان

بدھ 30 دسمبر 2015 19:47

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء) میوا تحاد یونین سندھلیانوالی کے صدر چوہدری خالد میو آرگنائزر مدثر حسین میو نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی حمایت کا اعلا ن کردیا تفصیل کے مطابق پی پی 89کے ضمنی انتخابات کے لیے میوا تحاد یونین سندھلیانوالی کے صدر چوہدری خالد میو آرگنائزر مدثر حسین میو نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ قطب علی شاہ المعروف علی بابا جوکہ دربار قطبیہ سندھلیانوالی کے زیر سجادہ نشین ہونے کے ناطے عوام کی خدمت کا بہتر جذبہ رکھتے ہیں جن کی کامیابی علاقہ میں ترقی کی راہیں کھول دے گی

متعلقہ عنوان :