پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 15جنوری سے شروع ہوگا

بدھ 30 دسمبر 2015 20:20

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کپ 15جنوری سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایف ایف کپ 15جنوری سے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 30 ڈیپارٹمنٹل ٹیمز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں کے ای، پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان واپڈا، پی آئی اے، کے آر ایل، این بی پی، پاکستان ریلوے، پاکستان نیوی، ایس ایس جی سی، ایچ ای سی، جی پی اے، اے ایس ایم، پولیس، پیس، پی ٹی وی، سیف ٹیکس، ایچ بی ایل، ایس این جی پی ایل، کراچی یونائیٹڈ، پاک سٹیل، ایس جی پی، پی ڈبلیو ڈی، بھٹی یونائیٹڈ، فالکن کمپنی، ایکوا کمپنی، آئی اے جی ٹی سی، ایس ڈبلیو ایف ٹی، ایچ سی سی وغیرہ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 5 فروری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :