امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں داعش کے 10 رہنماء ہلاک

بدھ 30 دسمبر 2015 20:44

امریکی اتحادیوں کے فضائی حملوں میں داعش کے 10 رہنماء ہلاک

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی طرف سے عراق میں کیے جانے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں دہشت گرد گروپ داعش کے 10 رہنما ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے اس اتحاد کے ایک ترجمان امریکی فوج کے کرنل اسٹیو وارن نے کہاکہ ہلاک ہونے والوں میں پیرس حملوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ ہلاک کیے جانے والوں میں عبدالقادر حکیم بھی شامل ہے جو عسکریت پسندوں کے بیرونی حملوں میں معاونت فراہم کرتا تھا اور پیرس میں حملہ کرنے والوں کے نیٹ ورک سے تعلقات رکھتا تھا۔ اسے عراق کے شمالی شہر موصل میں 26 دسمبر کو ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :