محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ویزا کلئیرنس مل گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2015 21:06

محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ویزا کلئیرنس مل گئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30دسمبر 2015 ء) محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ویزا کلئیرنس مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹیم میں شامل کرنے کا معاملہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ویزا کلئیرنس نہ دیے جانے کے باعث کھٹائی میں پڑ گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اب ذرائع سے خبر موصو ہوئی ہے کہ محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے ویزا کیلئے کلئیرنس مل گئی ہے جس کے بعد ٹیم میں ان کی شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔