6ماہ میں 2142دہشتگرد ہلاک،1711کو گرفتار کئے،وزارت داخلہ کی سینٹ میں رپورٹ
بدھ 30 دسمبر 2015 21:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 دسمبر۔2015ء) وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گذشتہ 6مہینوں کے دوران کئے جانیو الے اقدامات سینٹ میں پیش کر دئیے ہیں ،گذشتہ 6مہینوں کے دوران 2142دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 1711کو گرفتار کیا گیا ہے ،نیکٹا کے لئے 1ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ،توہین آمیز تقاریر کرنے پر 2163افراد کو گرفتار جبکہ توہین آمیز مواد فروخت کرنے والے 73دکانوں کو بند کیا گیا ہے ،9کروڑ سے زائد غیر تصدیق شدہ سمز بلاک کر دی گئیں ہیں ،سندھ میں 167خیبرپختونخوامیں 13جبکہ پنجاب میں 2مدارس کو بند کیا گیا ہے ۔
بدھ کے روز وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان میں گذشتہ 6مہینوں کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات کی فہرست پیش کر دی گئی جس کے مطابق چھ ماہ کے دوران نیکٹا کو 1ارب6لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں نیکٹا میں سٹاف اور دیگر افسران کو مقرر کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ مدرسہاصلاحات کام جاری ہے مشترکہ تحقیقاتی ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا ہے کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جار ہے ہیں شیڈول 4کے تحت لسٹ کو دوبارہ تیار کیا گیا ہے جوائنٹ ٹاسک فورس کے ساتھ مشترکہ انسداد دہشت گردی فورس کو قائم کیا جارہا ہے اور اس میں صوبائی پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.