پنجاب سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات، پنجاب میں آزاد امیدوار جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو برتری حاصل

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2015 22:04

پنجاب سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات، پنجاب میں آزاد امیدوار جبکہ سندھ ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30دسمبر 2015 ء) پنجاب سندھ ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پنجاب میں آزاد امیدوار جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پنجاب اور سندھ کے کئی حلقوں میں ضمنی الیکشن کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان حلقوں سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں 11 نشستوں پر آزاد، 9 پر مسلم لیگ ن جبکہ 8 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی 9 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔