آرمی چیف راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع دینے کیلئے حکومت غور کر رہی ہے: معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 دسمبر 2015 22:14

آرمی چیف راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع دینے کیلئے حکومت غور کر رہی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.30دسمبر 2015 ء) معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی نے بتایا ہے کہ آرمی چیف راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع دینے کیلئے حکومت غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ریحام خان کے مابین علیحدگی کے خبر سب سے پہلے سامنے لانے والے معروف صحافی و تجزیہ نگار عارف نظامی نے ایک اور سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ عارف نظامی نے بتایا ہے کہ حکومت آرمی چیف کو ملازمت میں توسیع دینے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سب سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ امکان یہ ہے کہ آرمی چیف کو 3 سے کم مدت کی توسیع دی جائے گا۔