بھارتی وزارت داخلہ کا پاکستانی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں کے حوالے سے وزارت دفاع کو انتباہ جاری

پاکستانی خفیہ ایجنسی ملازمت اور مالی امداد کی آڑ میں سابق فوجیوں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرسکتی ہے ،وزارت داخلہ کی زہر فشانی

بدھ 30 دسمبر 2015 22:46

بھارتی وزارت داخلہ کا پاکستانی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں کے حوالے سے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) بھارت پاکستان کے خفیہ اداروں کے خلاف زہر فشانی اور منفی پراپیبھارتی وزارت داخلہ نے ملک میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کی سرگرمیوں کے حوالے سے وزارت دفاع کوانتباہ جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے وزارت دفاع کوخبردار کیا ہے کہ مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک ملازمت اور مالی امداد کی آڑ میں سابق فوجیوں کو استعمال کرسکتا ہے ۔

وزارت داخلہ نے انٹیلی جنس معلومات پر وزارت دفاع کو آگاہ کیا ہے کہ سابق فوجیوں کی ایک جعلی تنظیم شمالی بھارت میں بنائی گئی ہے جو سابق فوجیوں کو مالی امداد اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کام کرتی ہے ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تنظیم نے مختلف دفاعی تنصیبات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے چند سابق فوجیوں کی مدد حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے وزارت دفاع سے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات اور اس سلسلے میں مناسب کاروائی بھی کرے ۔دوسری جانب نئی دہلی پولیس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے مشتبہ ایجنٹ کو موبائل سم فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔گرفتار شخص کی شناخت انکش ھنڈیلوال کے نام سے ہوئی ہے جو دہلی کے روہنی سیکٹر 5 کا رہائشی ہے ۔

متعلقہ عنوان :