بنگلہ دیش نے اسلام آبادمیں تعینات اپنے ہائی کمشنر کوواپس بلا لیا، جلد از جلد وطن واپس پہنچنے کی ہدایت،ہائی کمشنر کو واپس بلانے کا فیصلہ جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سفارتی کشیدگی اور ڈھاکہ سے پاکستانی سفارتکار کار کو واپس بلانے کی وجہ سے کیا گیا ،بنگلہ دیشی وزارت خارجہ

بدھ 30 دسمبر 2015 23:47

بنگلہ دیش نے اسلام آبادمیں تعینات اپنے ہائی کمشنر کوواپس بلا لیا، جلد ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش نے اسلام آبادمیں تعینات اپنے ہائی کمشنر کوواپس بلا لیااور انھیں جلد از جلد وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کردی۔بدھ کو بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے اسلام آبادمیں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہرا ب حسین کو واپس لیا اور انھیں جلدا ز جلد وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنر کو واپس بلانے کا فیصلہ بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے مقدمات کی سماعت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سفارتی کشیدگی اور ڈھاکہ سے پاکستانی سفارتکار کار کو واپس بلانے کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔بنگلہ دیشی حکام کاکہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے اسکے ہائی کمشنر کو جنگی جرائم کے مقامات کی سماعت اور ڈھاکہ سے پاکستانی سفارتکا ر فرینہ ارشد کی واپسی کے معاملے پر کئی بار طلب کیا گیا ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی حکومت نے ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتکار فرینہ ارشد پر عسکریت پسندوں سے روابط کا الزام عائد کیا تھا تاہم پاکستان نے اسکی سختی سے تردید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :