سزا یافتہ محمد عامر کو دوبارہ موقع دیکر ملکی عزت داؤ پر نہ لگائی جائے ، جاوید میانداد

جمعرات 31 دسمبر 2015 11:03

سزا یافتہ محمد عامر کو دوبارہ موقع دیکر ملکی عزت داؤ پر نہ لگائی جائے ..

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پیسر محمد عامرکو ٹیم میں لانیکی کوششوں پر سابق کپتان جاوید میانداد سخت برہم ہوگئے ، کہا کہ سزا یافتہ کھلاڑی کو دوبارہ موقع دیکر ملکی عزت داؤ پر لگائی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں میانداد نے کہا کہ محمد عامر کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرکے دنیا کو آخرکیا پیغام دے رہے ہیں ؟ اگر ہم نے اب سخت موقف نہیں اپنایا تو پھر ہرکھلاڑی اس طرح کی حرکت کریگا کیوں کہ اسے معلوم ہوگا کہ زیادہ سے زیادہ سزا ہی ملے گی جو پوری کرکے دوبارہ میدان میں آجائینگے، سابق کپتان نے کہا کہ سزا یافتہ کرکٹرکو موقع دیکر ہم 18کروڑ عوام کی عزت داؤ پر لگار ہے ہیں، اگر عامر قومی سکواڈ کاحصہ بن بھی جائے اور دورے کیلیے متعلقہ ملک کے سفارتخانے نے ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا تو دنیا میں ملک کی سخت سبکی ہوگی ، سابق ڈائریکٹر جنرل پی سی بی نے کہا کہ وہ پیسر کیخلاف نہیں لیکن اس نے غلطی کی جس کی سزا بھی ملی ، اب اسے کرکٹ سے دور ہو جانا چاہیے ۔