سال 2015ء : سٹیو سمتھ ٹیسٹ اور مارٹن گپٹل ون ڈے کے بہترین بلے باز رہے

جمعرات 31 دسمبر 2015 11:17

سال 2015ء : سٹیو سمتھ ٹیسٹ اور مارٹن گپٹل ون ڈے کے بہترین بلے باز رہے

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) 2015ء میں بلے بازی کے شعبے میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے بیٹسمین چھائے رہے ۔ سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ اور مارٹن گپٹل نے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز سکور کیے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 1474 رنز بناکر بازی لے گئے ۔ انگلش کپتان الیسٹر کک دوسرے اور جوروٹ تیسرے نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

ون ڈے فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل 1459 رنز بنا کر سرفہرست رہے ۔

نیوزی لینڈ ہی کے کین ولیمسن 1317 رنز بنا کر دوسرے جب کہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز 1193رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد 297 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے دوسری جب کہ زمبابوے کے سین ولیمز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔