یاسر کے خون میں دوا کی مقدار بارے بتایا جائے، پی سی بی کا آئی سی سی سے استفسار

جمعرات 31 دسمبر 2015 11:31

یاسر کے خون میں دوا کی مقدار بارے بتایا جائے، پی سی بی کا آئی سی سی ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) آئی سی سی نے یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ اور نوٹس آف چارج پی سی بی کو دیدیا ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ سے متعلق رپورٹ اور نوٹس آف چارج تو پی سی بی کو بھجوا دیا ہے مگر اس رپورٹ میں اس سوال کا جواب موجود نہیں ہے کہ یاسر شاہ کے خون میں ممنوعہ ادویات کی مقدار کتنی تھی ؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو درخو است دی ہے کہ بتایا جائے کہ یاسر کے خون میں ممنوعہ ادویات کی کتنی مقدار پائی گئی ۔