مشہور پہلوان دی راک نے ریسلنگ کی دنیا میں واپسی کا اعلان کر دیا
جمعرات 31 دسمبر 2015 11:45
ڈیلس (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) ریسلنگ کی دنیا کے مشہور پہلوان ڈوین جانسن (دی راک) نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے ۔ ڈوین جانسن امریکی شہر ڈیلس میں آئندہ برس 3 اپریل کو اے ٹی اینڈ ٹی سینٹر میں ہونیوالے رسل مینیا مقابلوں میں شرکت کرینگے ۔
(جاری ہے)
گزشتہ سال کیلفورینا میں ہونے والے رسل مینیا ایونٹ میں ڈوین جانسن نے شرکت کرکے سب کو حیران کر دیا تھا کیونکہ اس بات کا پہلے اعلان نہیں کیا گیا تھا ۔
ڈوین جانسن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آئندہ برس رسل مینیا کی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔ رسل مینیا میں شائقین کی ریکارڈ تعداد شریک ہوگی اور وہ کچھ ہوگا جو اس سے قبل رسل مینیا کے مقابلوں میں کبھی نہیں ہوا۔ ڈائن جانسن نے ڈبلیو ڈبلیو ای کو اپنا گھر لکھتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے ریسلنگ کی دنیا میں واپسی ایک اعزاز ہے جسے وہ کسی صورت ضائع ہونے نہیں دینا چاہتے ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.