کراچی،گلشن اقبال میں پولیس موبائل پر فائرنگ ، دو حملہ آور گرفتار

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء ) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ملزموں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی ، جوابی کارروائی میں دو حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گلشن اقبال میں تھانہ مبینہ ٹاوٴن پولیس موبائل پر ملزموں نے اچانک فائر کھول دیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزم فرار ہو گئے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ اورنگی ٹاون کٹی پہاڑی کے قریب ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور سرکاری ہائی روف برآمد کرلی گئی ۔ دوسری جانب سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔