2015 میں خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں 55 فیصد کمی آئی ، پولیس رپورٹ

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:01

2015 میں خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں 55 فیصد کمی آئی ، پولیس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء) سال 2015 میں خیبر پختونخوا میں نیشنل ایکشن پلان کے باعث دہشتگردی کے واقعات میں 55 فیصد کمی آئی۔پولیس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2014 میں 101 پولیس اہلکارشہید ہوئے تھے جبکہ سال 2015 میں 40 پولیس اہلکارشہیدہوئے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں2015 میں مجموعی طورپردہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی اور نیشنل ایکشن پلان کے باعث دہشتگردی کے واقعات میں 55 فیصد تک کمی آئی۔ سال2014 میں خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے 500 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2015 میں دہشتگردی کے 250 واقعات ہوئے۔ 2015 میں کار چوری، راہزنی، ڈکیتی، قتل و اقدام قتل کے 10 ہزار واقعات ہوئے،اغوابرائے تاوان اور بھتہ خوری میں بھی 50 فیصد تک کمی رکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :