مودی ٹوئٹر پرمقبولیت میں شاہ رخ کے برابر آگئے
جمعرات 31 دسمبر 2015 12:06
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبولیت میں بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے برابر آگئے ہیں۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھارت ہی نہیں پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جب کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بعد کنگ خان سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فعال اداکار ہیں جو اپنی فلمی مصروفیات کے علاوہ اپنے خیالات سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں تاہم اب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبولیت میں ان کے برابر آگئے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے ہوئے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے برابر آگئے ہیں جب کہ دونوں شخصیات کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.