امریکا کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:14

امریکا کا ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔امریکی اخبار کے مطابق اوباما انتظامیہ نے ایران کی متعدد کمپنیوں اور افراد پر پابندی عائد کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے علاوہ ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی بھی بعض کمپنیوں پر پابندیاں لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔امریکی حکومتی اہلکاروں کے مطابق پابندیاں لگانے کا فیصلہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں مبینہ کردار ادا کرنے پر کیا گیا ہے۔