فٹنس کیمپ سے کھلاڑیوں کوریلیزکرنے پرقومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ برہم

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:25

فٹنس کیمپ سے کھلاڑیوں کوریلیزکرنے پرقومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ برہم

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) پی سی بی کی طرف سے فٹنس کیمپ سے کھلاڑیوں کوریلیزکرنے پرقومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ برہم ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کے کیمپ سے ریلیز کیے جانے پر ٹیم مینجمنٹ نے فٹنس کیمپ متاثرہونے پرتحفظات کااظہار کیا لیکن بورڈکے اعلیٰ عہدیداروں نے ایک نہ سنی۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ نے موقف اپنایا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ ٹریننگ کوقربان نہیں کیاجاسکتا،جن کھلاڑیوں کو کیمپ سے ریلیز کیا گیا وہ ٹی 20 کرکٹ کے مستقل رکن ہیں،ٹی 20 کے ان کھلاڑیوں کو فٹنس کی زیادہ ضرورت ہے لیکن انھیں ریلیز کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی فائنل کیلئے بدھ کے روز 8 کھلاڑیوں کوریلیزکرنیکافیصلہ کیا تھا۔ ریلیزکیے جانیوالے کھلاڑیوں میں ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہرعلی، محمدحفیظ، وہاب ریاض، عمراکمل،محمد رضوان، صہیب مقصود، شرجیل خان اور رومان رئیس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :