وسیم انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا تربیتی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:25

وسیم انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کا تربیتی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) وسیم انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام نوجوان کرکٹرز کے لئے جاری تربیتی کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ۔ ایس انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی بحریہ ٹاؤن میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں انڈر15 اور انڈر 19کے 80سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

وسیم انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وسیم احمد نے بتایا ہے کہ تربیتی کیمپ میں بہت سے نوجوان ٹیلنٹ سامنے آیا ہے جن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے ان کی ٹریننگ کی گئی ہے انہوں نے بتایا ہے نوجوا ن کرکٹرز کی ماڈرن لائنز اور موجودہ دور کی ضروریات کے پیش نظر تربیت کی گئی ہے جبکہ کھلاڑیوں کی ملٹی میڈیا ، کیمرے ،سپیڈ گیٹس ، باؤلنگ مشین اور دوسرے پروفیشنلزآلات کے ذریعے بھی ٹریننگ کی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ایک اور ٹریننگ کیمپھی منعقد کرینگے

متعلقہ عنوان :