یاسر شاہ کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مل گئی،پی سی بی اپیل کریگا

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:26

یاسر شاہ کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مل گئی،پی سی بی اپیل کریگا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ یاسر شاہ کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے خلاف اپیل کرے گا، لیکن اس کا حتمی فیصلہ آئی سی سی کی جانب چند سوالوں کے جواب موصول ہونے کے بعد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے کئی صفحات پر مشتمل رپورٹ تو موصول ہو گئی ہے لیکن اس میں کئیپہلوؤں کی وضاحت درکار ہے ،اس سلسلے میں آئی سی سی سے رابطہ بھی کیا جا چکا ہے۔

جواب موصول ہونے کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ممنوعہ دوا کی مقدار ظاہر نہیں کی گئی، پی سی بی مقدار کی بنیاد پر کیس تیار کرے گا۔ اگر مقدار کم ہوئی اور یاسر شاہ نیاپنی لاپرواہی تسلیم کی تو امکان ہے کہ انہیں کم سے کم سزا کا سامنا کرنا پڑے۔