سال 2015ء کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری ، یاسر شاہ کا بولرز میں چوتھا نمبر

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:33

سال 2015ء کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری ، یاسر شاہ کا بولرز میں چوتھا نمبر

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار31دسمبر- 2015ء) آئی سی سی نے 2015ء کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ بیٹسمینوں اور بھارت کے روی چندرن ایشون بولرز کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں ، پاکستان کے یاسر شاہ کا چوتھا نمبر ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بولنگ کی فہرست میں پاکستان کے یاسرشاہ چوتھے نمبرپرآگئے ہیں جبکہ بیٹسمینوں کی فہرست میں یونس خان اورمصباح الحق ٹاپ 10میں شامل ہیں ، تجربہ کار بلے باز یونس خان چھٹے اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔

رینکنگ کے مطابق دیگربلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے ، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے ، جنوبی افریقہ کے ڈویلیرز چوتھے، ڈیوڈ ملر 5ویں، انجیلو میتھیوز 7ویں، ہاشم آملہ 8ویں اور الیسٹرکک 9ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ ٹیسٹ بولرز میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین ، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن ، یاسر شاہ ، روندرا جدیجا ، کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ ، کینگرو پیسر جوش ہیزل ووڈ ، پروٹیز فاسٹ باولر فلینڈر اور ٹم ساوتھی نے دوسری سے دسویں پوزیشن سنبھال رکھی ہے ۔

سال 2015ء کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری ، یاسر شاہ کا بولرز میں چوتھا نمبر