سال 2015ء ،خواتین کسی سے کم نہیں،کھیل میں بھی بازی لے گئیں

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:34

سال 2015ء ،خواتین کسی سے کم نہیں،کھیل میں بھی بازی لے گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) سال .2015 ء میں خواتین نے زور آزمائی کے کھیلوں میں پاکستان کا خوب نام روشن کیا بلکہ تاریخ بھی رقم کی ، رواں برس کے دوران خواتین پاور اور ویٹ لفٹر کی کامیابیاں نمایاں رہیں۔زور آزمائی کے کھیل میں خواتین نے بھی اپنی موجودگی کا احساس غیر معمولی اندازدلایا،سال 2015 میں خواتین لفٹرز کی کارکردگی شاندار رہی۔

(جاری ہے)

ٹونئکل سہیل ، سونیا عظمت اور شازیہ کنول نے پہلی مرتبہ عمان میں ہونے والی ایشین پاور لفٹنگ چیمپین شپ میں حصہ لیا اور تینوں نے گولڈ میڈلز جیتے۔نیلم ریاض نے ایفرو ایشیا ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں شرکت کرکے تاریخ رقم کی، وہ صرف ایک کلوووزن کے فرق سے کانسی کا تمغہ حاصل نہ کر سکیں۔خواتین کا زور آزمائی کے کھیلوں کی طرف آنا خوش آئندہے، جس سے پاکستان کی عالمی سطح پر میڈلز کے حصول کی امیدیں مزید بڑھ گئی ہیں۔