آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو ہوگا

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:34

آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 جنوری کو ہوگا

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے ہوبارٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کالی آندھی کو اننگز اور 212 رنز سے ہرایا جبکہ کینگروز نے میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو 177 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔