قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز 3 جنوری سے شروع ہوں گے

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:44

قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے لئے ٹرائلز 3 جنوری سے شروع ہوں گے

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31دسمبر۔2015ء) سیف گیمز کے لئے قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز 3 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے، اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر راشد ملک نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز میں 8 مختلف ویٹ کیٹگریز کے کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا، جن میں56کلوگرام،62 کلوگرام ، 69کلوگرام،77 کلوگرام، 85کلوگرام، 94 کلوگرام، 105 کلوگرام اور پلس105 کلوگرام شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری ہے جس میں18 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں56کلوگرام میں عبداللہ غفور، طلحہ طالب اور فہد حسین،62 کلوگرام میں اشتیاق غفور اور محمد شہزاد، 69کلوگرام میں ابوسفیان فرحان انور اورعمران اسماعیل،77 کلوگرام میں محمد ثاقب، راناقیصراور عمررسول لون، 85کلوگرام میں محمد طاہر اور عبدالرحمن، 94 کلوگرام میں عثمان راٹھور اورانیس جاوید، 105 کلوگرام میں اظہر عامر، پلس105 کلوگرام مستقیم بٹ اورنوح دستگیر شامل ہیں جبکہ ان کھلاڑیوں کوکوچز الیاس بٹ اور علی اسلم تربیت د ے رہے ہیں۔