نئی ائیر لائن کا خوف پی آئی اے نے یکم جنوری سے 10ہزار کرایہ کم کر دی

جمعرات 31 دسمبر 2015 12:57

نئی ائیر لائن کا خوف پی آئی اے نے یکم جنوری سے 10ہزار کرایہ کم کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر2015ء)نئی ائیر لائن کا خوف پی آئی اے نے یکم جنوری سے 10ہزار کرایہ کم کر دیا ، سعودی ائیرلائنز نے یکم جنوری سے 15ایکسٹرا فلائٹس چلانے کا اعلان کر دیا ،سعودی ائیرلائنز کا بھی کرایہ کم ہونے کا امکان ،سعودی ائیرلائنز اور پی آئی اے کے ایڈوانس بلاک خریدنے والے پھنس گئے عمرہ زائرین کم ہونے کی وجہ سے بلاک خریدنے والے نقصان میں جا رہے ہیں عمرہ سیزن کے آغا ز پر ایڈوانس بلاک حاصل کرنے والوں نے 10سے15ہزار روپے فی ٹکٹ منافع عمرہ زائرین سے وصول کیا ہے ،سعودی ائیرلائنز اورپی آئی اے نے31دسمبر تک 70ہزار علاوہ ٹیکس ٹکٹ فروخت کر رکھے ہیں میزاب ایوی ایشن کی ائیرلائنز جنوری کے دوسرے ہفتے میں آنے کے خوف سے پی آئی اے نے یکم جنوری سے لاہور جدہ کرایہ 64500روپے کر دیا ہے اس سے پہلے پی آئی اے 75500روپے کا ٹکٹ دے رہا تھا۔