وزیر اعظم مودی کا دورہ پاکستان بروقت اور صحیح فیصلہ تھا ، سشماسوراج
جمعرات 31 دسمبر 2015 13:19
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31دسمبر۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم یہ دورہ کر کے اپوزیشن کا منہ بند کر دیا ۔ کیونکہ موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ہنر اس کے پاس نہیں ہے ۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سشماسوراج نے کہا کہ ملکی سلامتی کو خطرے میں رکھے بغیر ہی ہم برابری کی سطح پر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا بھی جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے تاہم انہوں نے مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ایک سٹیٹس مین کی طرز پر پاکستان کا دورہ کر کے دکھا دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی بحالی کے لئے بھی کس حد تک جا سکتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کس حد تک دباؤ بھی بڑھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے ہی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا حامی رہا ہے اور اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم چاہیں گے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا تسلسل برقرار رہے انہوں نے خود کے دورہ پاکستان کو بھی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت بھی بھارت کے ساتھ نیت نیتی کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.